مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اسلامی انقلاب کی تیسویں بہار کی آمد کے موقع پر ایرانی عوام نے ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی عظیم اور والہانہ محبت کے عملی ثبوت پیش کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کےخلاف اپنی شدید نفرت کا اظہار کیا اور ایرانی سرزمین کی فضاؤں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج نے سامراجی طاقتوں کو ایک بار پھر لرزا براندام کردیا ہے نامہ نگاروں کے مطابق کئی ملین عوام نے اپنی بڑي بڑي ریلیوں میں فلسطینی اور لبنانی عوام سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے عالم اسلام کے خلاف شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ تہران کی عظیم ریلی سے ایران کے صدر احمدی نژاد نے خطاب کیااور ملک کی خاطر خواہ پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نظر میں ایٹمی معاملہ ختم ہوچکا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ سمیت بعض یورپی ممالک ایران کو علمی میدان میں آگے بڑھنے سے روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ